گورکھپور،22؍ نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی فنانس وزیر مملکت شیو پرتاپ شکلا نے آج گورکھپور میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔شکلا نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں میئر کو زیادہ حقوق دلانے کے لیے بی جے پی آئین میں ترمیم کرے گی۔وزیر اعلی نے وارڈ نمبر 68 پرانا گورکھپور کے کنیا پرائمری اسکول واقع پولنگ سٹیشن میں ووٹ دیا۔ پولنگ بوتھ 698 پر ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ تمام ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی اس انتخاب میں زبردست کامیابی حاصل کریں گی انہوں نے یقین کے ساتھ کہا کہ بی جے پی کے امیدوار ہر جگہ کامیاب ہو ں گے۔ ووٹنگ کے بعد وزیر اعلی وارانسی اور الہ آباد کے لئے روانہ ہوگئے۔شکلا نے میونسپل انتخابات میں سٹی اینڈریو کالج بوتھ سائٹ پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے عوام سے بھی اپیل کی۔ شکلا نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں میئر کے زیادہ حقوق حاصل کرنے کے لئے ان کی پارٹی موجودہ قوانین میں ترمیم کرے گی۔